بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کئی دنوں سے بند، مریض پریشان

بہاولپور (سپیشل رپورٹر) بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں MRI مشین کئی دنوں سے بند، مریضوں کو شدید مشکلات بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں نصب MRI مشین کئی دنوں سے بند پڑی ہے، جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق MRI مشین کے کچھ اہم پارٹس بھی خراب ہو چکے ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مشین کی مکمل ادائیگی بھی تاحال نہیں کی گئی ادائیگی مکمل نہ ہونے اور تکنیکی خرابی کے باعث متعلقہ انجینئر نے مشین کو ٹھیک کرنے سے انکار کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے MRI سہولت معطل ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی اور مشین کی مرمت کے معاملے پر ہسپتال انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا گیا اس سلسلے میں کئی میٹنگز بھی کی گئیں، مگر ان میٹنگز سے کوئی عملی حل سامنے نہ آ سکا اور محض رسمی کارروائی کے ذریعے معاملہ ٹال دیا گیا، جس کے باعث تاحال MRI مشین بحال نہ ہو سکی MRI مشین بند ہونے سے نہ صرف بہاولپور گرد و نواح سے آنے والے مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، جنہیں مہنگے نجی مراکز کا رخ کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور MRI مشین کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں