Post Views: 100
بین الاقوامی سونے کی مارکیٹ میں چھ روزہ مسلسل بڑھوتری کے بعد پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 4,478 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں تک بھی پہنچے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے کمی کے بعد 470,162 روپے تک گر گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4,715 روپے کی کمی کے ساتھ 403,088 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 332 روپے کی کمی کے بعد 8,075 روپے اور فی دس گرام چاندی 284 روپے کی کمی کے ساتھ 6,923 روپے پر آگئی۔







