گزشتہ حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی تھی، اب ملک فخر کیساتھ 2026ء میں داخل ہو رہا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت ملک کو مسائل اور کھنڈرات کی حالت میں چھوڑ گئی تھی، تاہم اب حالات بدل رہے ہیں اور پاکستان وقار اور اعتماد کے ساتھ 2026ء میں قدم رکھنے جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ گئی تھی، اب انہی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور عملی اقدامات کے باعث پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے سنا اور تسلیم کیا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کی درست سمت اور فیصلوں کے نتیجے میں ملک نہ صرف استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے بلکہ 2026ء میں عزت، خود اعتمادی اور فخر کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں