خانیوال: بلدیہ کے اناری اہلکار کا نشانہ خطا، کتا محفوظ، بچی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق

خانیوال (سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) کرپشن کے علاوہ ہر نشانہ خطا کر نے کی ماہر بلدیہ کی کتے مار مہم کے دوران کتا تو بچ گیا مگر ایک معصوم بچی گولی سر میں لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ عبدالحکیم میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کتے مار مہم کے لئے سفارشی بھرتی ملازم نے 8 سالہ معصوم بچی کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم کے نواحی علاقے گل آباد میں جاری کتا مار مہم کے دوران اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سکینہ ولد مختیار نامی بچی کو سر پر فائر لگ گیا۔بچی کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال منتقل کیا گیا جس کو بعد ازاں تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاجو راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی۔ شہری حلقوں میں اس افسوس ناک واقعے کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں