Post Views: 97
قصور، پنجاب: ضلع قصور میں ایک دلخراش واقعے میں نامعلوم خاتون نے اپنا جرم چھپانے کے لیے ریلوے ڈسپنسری کے باہر ایک نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی صرف ایک دن کی تھی اور موقع پر پہنچنے والے ایس او انسپکٹر محمد اسلم بھٹی نے اسے فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او قصور نے بتایا کہ یہ بچی معصوم ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا خطرہ نہ ہو، اس لیے اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا تاکہ اس کی مکمل دیکھ بھال اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔







