آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ڈیرہ: پل ڈاٹ پر مزدوروں کی جیب پر ڈاکا، ڈی ایس پی ٹریفک کا ہیلمٹ جرمانوں کا ریکارڈ

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ ) کالے شیشے بہانہ، موٹر سائیکل سوار نشانہ، ٹریفک پولیس غنڈہ گردی اور غیر قانونی اقدام پر اتر آئی۔ شہریوں کے لئے موٹر سائیکل روڈ پر لے جانا مشکل بنا دیا۔گزشتہ روز ڈی ایس پی محمد افضل نے چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کو شہریوں کیلئے بند کردیا ۔ہیلمٹ نہ ہونے پر سینکڑوں شہریوں کو 2000 ہزار روپے فی موٹر سائیکل جرمانہ عائدکردیا۔ شہریوں کے سوال پرڈی ایس پی موصوف نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہیلمٹ پہننے کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، ان کے خلاف محکمہ کارروائی کرے گا ۔ڈی ایس پی موصوف صبح آٹھ بجے پل ڈاٹ پر صرف اس لئے ناکہ لگا کرکھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ کوئی مزدور کام پر نہ جاسکے۔ ٹریفک پولیس کا یہ اقدام مزدوروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ 1000/800 روپے یومیہ کی تلاش میں جانے والے مزدورں کو مبلغ 2000 ہزار روپے کا چالان تھماکر ڈی ایس پی ٹریفک محمدافضل معرکہ سر کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا ٹریفک اہلکار یا پولیس والے ودیگر سرکاری نوکری کرنے والے کسی ایک شخص کے پاس آن ویل ہیلمٹ نہیں ہوتا وہ اپنے عہدہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سے ریلیف حاصل کرلیتے ہیں جبکہ دوسری طرف مزدور طبقہ کی شامت آجاتی ہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم 800 سے 1000یومیہ پر کام کرتے ہیں 2000 کا چلان کیسے ادا کریں۔ کبھی دیہاڑی نہیں لگتی ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی افادیت بارے کوئی سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ سمیت اعلیٰ ضلعی افسران ڈی ایس پی ٹریفک کے ان غیرقانونی اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئےہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ وہی ایماندار ڈی ایس پی ٹریفک ہیں جنہوں نے دبائو میں آکراپنی ہی فورس کے انتہائی ایماندار اور محنتی ٹریفک پولیس اہلکار صہیب کے خلاف چارج شیٹ لکھ ڈالی تھی۔ شہریوں سلمان ،محمد عمیر ،عاشق حسین، مرید حسین،عبدالغفور،ناظر حسین،سیف اللہ،محمد فیاض،رحمت اللہ،غلام اکبر،محمدعظیم،شفااللہ،حیات خان، اکبر کھوسہ، رانا عابد وغیرہ نے کہاکہ ٹریفک پولیس ڈیرہ بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ طارق ولایت اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عثمان خالد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک محمد افضل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں