کارڈیالوجی پارکنگ ، گاڑی کے اندر وکیل جوڑانازیبا حرکات کرتے پکڑاگیا

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) کارڈیالوجی ہسپتال کے پارکنگ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل ایک خاتون وکیل کے ساتھ گاڑی میں نازیبا حرکات کرتے ہوئےبرہنہ حالت میں پکڑے گئے ، سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ نے بھانڈا پھوڑ دیا جس کے بعد ون فائیو پر کال کی گئی اور مبینہ طور پر پولیس نے دونوں وکلاء کو حراست میں لے لیا ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ پیش کردی ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ پولیس اور کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ نے دونوں وکلا کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود نام چھپے نہ رہ سکے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ وقوعہ کارڈیالوجی بیسمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر پیش آیا جس میں دونوں وکلاء پہچانے جارہے ہیں۔ وقوعہ پر ہسپتال کی سکیورٹی انتظامیہ نے ون فائیو کال بھی کی جس کے بعد پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی شروع کردی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں