Post Views: 125
کراچی: ملک میں کئی روز تک سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔







