لودھراں: کلیریکل سٹاف تبدیلی کے احکامات بے اثر، کلرک کئی سال سے سیٹ پر براجمان

ملتان(نامہ نگار)ضلع لودھراں کے محکمہ ریونیو میں کلیریکل اسٹاف کی کارکردگی اور انتظامی معاملات پر حیران کن، جہاں مبینہ طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر میں تعینات کالونی کلرک قیصر عباس کئی سال سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دو ماہ قبل جو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ تمام کلیریکل سٹاف کو تبدیل کیا جائے ضلع لودھراں میں رجسٹریشن برانچ سمیت دیگر برانچوں میں متعدد کلیریکل سٹاف کو تبدیل تو کر دیا گیا لیکن وہ بھی کاغذوں کی حد تک لیکن دوسری طرف ایک قیصر عباس ہے جو تاحال کئی سالوں سے اپنی اس سیٹ پر براجمان ہیں ان کی تعیناتی اور اختیارات کے استعمال کے حوالے سے صورتحال تبدیل نہ ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالونی کلرک قیصر عباس کے مبینہ اثرورسوخ کے باعث پٹواریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر مختلف امور میں دباؤ ڈالے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔کالونی کلرک قیصر عباس مبینہ طور پر پٹواریوں سے جائز و ناجائز کام کروانے کے لیے دباؤ ڈالتے ہے، جبکہ کسی پٹواری کی جانب سے مبینہ طور پر غیرقانونی کام کرنے سے انکار کی صورت میں اس کے ریکارڈ پر مختلف اعتراضات لگوا کر پرسنل ہیئرنگ کے لیے طلب کروانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔الزام ہے کہ ایسے پٹواریوں کو اپنے ریکارڈ سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر میں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کے سرکاری امور متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ ریونیو میں ایک ہی سیٹ پر طویل عرصے سے تعیناتی اور دفتری اختیارات کے مبینہ استعمال کے معاملے نے انتظامی نگرانی کے نظام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اگر ان شکایات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ معاملہ محکمانہ قواعد و ضوابط اور اختیارات کے استعمال کے حوالے سے سنجیدہ تحقیقات کا متقاضی ہوگا۔عوامی و محکمانہ حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی کلرک قیصر عباس کی طویل تعیناتی، پٹواریوں پر مبینہ دباؤ، اعتراضات اور پرسنل ہیئرنگ کے طریقہ کار کی غیرجانبدارانہ انکوائری کروائی جائے، جبکہ متعلقہ افسران کا مؤقف بھی حاصل کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ محکمہ ریونیو میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے دوسری جانب کلرک قیصر عباس نے الزامات کی تردید کردی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں