پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس

تازہ ترین

صبا قمر کا جذباتی انکشاف، ’’ادھوری خواہشات‘‘ پر کھل کر بات کر دی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنے منفرد اور فلسفیانہ خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی، خواہشات اور اندرونی ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔
صبا قمر نے کہا کہ ان کی زندگی انہیں بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن کے باوجود ایک خاص خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔
ان کے مطابق وہ خود کو ایک نامکمل روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ خواہشات اور چیزوں کا ادھورا رہ جانا بھی اپنی الگ معنویت رکھتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب انسان کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو پھر خواہش کرنے کا جذبہ بھی کم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف اور گہرائی چھپی ہوتی ہے۔
صبا قمر کے اس اندازِ فکر نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سوچنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں