ملتان(خبرنگار)ضلع کچہری کی حدود میں وکلا کے ایک گروپ نے نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خالد خان بلوچ پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب کیا جس کے بعد پولیس کی نفری بھی ضلع کچہری پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر خالد خان بلوچ نے آفس سپرنٹنڈنٹ عامر خان سے پارکنگ پلازہ جو کہ زیر تعمیر ہے ،میں وکلاکیلئے جوسابقہ دورمیںچیمبر الاٹ ہوئے تھے ان کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر وکلا کا ایک گروپ خفا تھا اور اس معاملے کو دبانا چاہتا تھا۔ خالد خان نے اس واقعہ پر تھانہ چہلیک کوبھی درخواست دائر کر دی تاہم بعد میں وکلا نے مل بیٹھ کر اس معاملے کو حل کرنے پر اکتفا کیا۔ اس صورتحال پر ڈسٹرکٹ بارکے سیکرٹری جنرل ملک عدنان نے کہا کہ وکلا کا ایک گروپ سنی سنائی باتوں پر طیش میں آگیا وہ معاملے کی مکمل تحقیق کر کے آفیشل بیان جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی بار ایسوسی ایشن نے بعض وکلا کو میرٹ کے مطابق پارکنگ پلازہ میں چیمبر الاٹ کئے تھے جن کے الاٹیوں نے چیمبر ٹرانسفر کرانے کیلئےضابطےکی کارروائی کی تو خالد خان بلوچ نے آفس سپرنٹنڈنٹ محمدعامر سے سابقہ دور میں ہونے والی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کیا جس پر بار میں افواہ سازی شروع ہوئی اور وکلاء کے ایک گروپ نے تلخی ہونے پر بارکےنائب صدر خالد خان بلوچ پر حملہ کر دیا ۔دریا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس کا متن درج ذیل ہے۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ بار ملتان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک جاوید علی ڈوگر صدر ڈسٹرکٹ بار منعقد ہوا جس میں نظامت کے فرائض ملک عدنان احمد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارنے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں بار کے آفس میں محمد خان خالد خان بلوچ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان اوروکلاصاحبان کے درمیان جھگڑےکی بھرپور مذمت کی گئی اور ذمہ دار وکلاکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہائی دہانی کرائی گئی اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
