کوٹ لکھپت جیل میں قید صنم جاوید کی طبیعت خراب، جناح اسپتال منتقل

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق صنم جاوید کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کی شکایت کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی بیماری سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں