آج کی تاریخ

کسٹم انسپکٹر نے کروڑوں کے سگریٹ مارکیٹ میں بیچ دئیے، قانون کا مذاق

ملتان (وقائع نگار) کسٹم انسپکٹر فیصل ڈھیلو نے پکڑے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے پاکستانی سیگرٹوں کے سینکڑوں کارٹن مارکیٹ میں فروخت کر دئیے تفصیل کے مطابق کسٹم انسپکٹر فیصل ڈھیلو نے چند روز قبل اوکاڑہ ،موٹر وے ٹو اور رنگ روڑ لاہور سے پاکستانی سگریٹ ماربلو،کسان،چیمپئن اور دبئی برینڈ پاکستانی سگرٹوں کے غیر قانونی طور پر 2480 کارٹن پکڑے حالانکہ کسٹم افسران کے پاس پاکستانی سگریٹ پکڑنے کا اختیار نہیں ہے مگر پاکستان میں کسٹم افسران شتر بے مہار بنے ہوئے ہیں گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ راشد منیر اور انسپکٹر فیصل ڈھیلو نے ماربلو سگریٹ کے 300 کارٹن کسان سگریٹ کے 200 کارٹن اور دبئی برینڈ پاکستانی سگریٹ کے 150 کارٹن جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ویئر ہاؤس سے نکال کر مارکیٹ میں فروخت کر دیئے معلوم ہوا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ راشد منیر جو کلکٹر کسٹم لاہور سعید وٹو کی مکمل حمایت حاصل ہے اس لیے وہ سمگلروں سے مل کر وسیع پیمانے پر سمگلنگ کا کام کر رہا ہے گزشتہ روز کروڑوں روپے مالیت کے سگریٹ مارکیٹ میں فروخت کرنے کے باوجود کلکٹر کسٹم لاہور سعید وٹو کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جب اس سلسلے میں انسپکٹر فیصل ڈھیلو سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا میں نے مارکیٹ میں کوئی سگریٹ فروخت نہیں کیے الزام بے بنیاد ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں