جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

چین کا ایران پر امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل

چین نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات قرار دے دیا ہے۔
امریکا کی جانب سے حال ہی میں چین میں قائم تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں ایرانی فوجی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گاؤ جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کو ہمیشہ ملکی قوانین اور ضوابط کے مطابق کاروبار کرنے کی ہدایت دیتا ہے اور بیجنگ اپنے اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
چینی ترجمان نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور خطے میں دوبارہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا ہے، نہ کہ جنگی صورتحال کو جواز بنا کر دیگر ممالک پر الزامات عائد کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین یکطرفہ پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ہی واحد راستہ سمجھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران، امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ، معیشت اور خصوصاً آبنائے ہرمز کی صورتحال پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔ چین اس وقت ایران سے تیل درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، جبکہ امریکا تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں