آج کی تاریخ

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بند کیے گئے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے کوٹلی، مظفر آباد، باغ اور پنجاب کے مریدکے و احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں 2 مساجد شہید ہوئیں، جبکہ 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 مئی کو پنجاب کے تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے، تاہم جنگ بندی اور حالات بہتر ہونے کے بعد اب تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کے تحت 10 سے زائد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس میں بھارتی فضائی دفاعی نظام ایس 400، آدم پور، ادھم پور سمیت کئی اہم ائیر بیسز تباہ کیے گئے۔ اس کارروائی میں 3 رافیل، 1 مگ 29، 1 ایس یو 30 جنگی طیارہ اور ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں