بہاولپور : اسسٹنٹ کمشنر سٹی دفتر میں غیر سرکاری شخص کی اجارہ داری

بہاولپور ( نیوزرپورٹر ) اندھیر نگری چوپٹ راج، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے دفتر میں مبینہ طور پر ایک غیر سرکاری شخص اویس کی تاحال اجارہ داری قائم ، نشاندہی کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے دفتر میں ایک غیر سرکاری شخص اویس کی تاحال اجارہ داری قائم ہے، نشاندہی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے آفس کی اہم سیٹ پر برجمان اویس نامی اہلکار نے اپنے سیاسی و سماجی رابطے اتنے مضبوط کرلیے ہیں کہ سٹی حلقے میں تعینات پٹواریوں ،گرداوروں ،نائب تحصیل دار اور تحصیلدار پر اپنی دھاگ بیٹھاکر لینڈ مافیا جو کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کی شہرت رکھتے ہیں کی مکمل سہولت کاری کرنے میں مصروف ہے۔اویس نامی اس اہلکار کو ڈپٹی کمشنر اور کمشنر آفس کی پرکشش سیٹوں پر تعینات کلرکوں کی مکمل اشیرباد حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف ریونیو افسران کے ساتھ تصویریں بنا کر اور شہریوں کو دکھا کر ان پر رعب جھاڑتا ہے جیز اور نا جیز کام کرنے کے پیسے وصول کرتا ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ مختلف اسسٹنٹ کمشنروں سے اچھی کارگردگی پر حاصل کیے جانے والے سرٹیفکیٹ پر اس کے علیحدہ علیحدہ عہدے اور محکمے درج ہیں ۔کسی میں یہ محکمہ سول ڈیفنس کا ملازم ہے اور کس پر دیگر محکمے میں، یہی وجہ ہے کہ متعدد بار نشاندہی اور شکایتوں کے باوجود افسران اس کے خلاف کاروائ کرنے میں بےبس ،مجبور اور لاچار نظر آتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اس نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں