اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، سہیل ظفر چٹھہ نے صوبہ بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان، بشارت نبی کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ساجد علی نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے پٹواری وقار احمد کو 50 ہزار روپے ابیانہ کی مد میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی جبکہ نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب حکومت کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ کرپٹ عناصر کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان، بشارت نبی کا کہنا ہے کہ تمام افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کرپشن کی نشاندہی ہو، فوری طور پر ٹریپ ریڈ کیا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعاون کریں اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں