سر صادق ہسپتال بہاولپور میں بدانتظامی، سہولیات ناپید، شہریوں کا احتجاج

بہاولپور (سپیشل رپورٹر ) سر صادق ہسپتال بہاولپور میں مبینہ بدانتظامی، ایم ایس ڈاکٹر حامد کی کارکردگی پر سوالات بہاولپور سر صادق ہسپتال میں انتظامی امور اور سہولیات کی صورتحال پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں وہ بہتری نظر نہیں آ رہی جس کے دعوے کیے جا رہے ہیں، بلکہ متعدد شعبوں میں مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔تفصیل کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر حامد کی قیادت میں نظم و ضبط کو مؤثر بنانے کے دعوے عملی طور پر کمزور دکھائی دیتے ہیں۔ مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں عملے کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی معمول بن چکی ہے، جبکہ کئی جگہوں پر انتظامی کنٹرول دکھائی نہیں دیتا مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں مریضوں کا دعویٰ ہے کہ ادویات کی دستیابی میں شفافیت کا فقدان ہے اور اکثر مریضوں کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اسی طرح صفائی کی صورتحال بھی کئی وارڈز میں تسلی بخش نہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایمرجنسی وارڈ، جو کسی بھی ہسپتال کا سب سے اہم شعبہ ہوتا ہے، وہاں بھی بروقت طبی سہولیات کی فراہمی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں شہریوں کے مطابق بعض اوقات ڈاکٹرز اور عملہ دستیاب نہیں ہوتا، جس کے باعث مریضوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے نیونٹل وارڈ میں بھی سہولیات کی کمی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کے لیے مطلوبہ معیار کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں دوسری جانب شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ اپنی کارکردگی پر تنقید کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر مثبت تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی کارکردگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کے دعوے تب ہی قابلِ قبول ہوں گے جب عام مریض کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے، ورنہ ایسے دعوے محض کاغذی کارروائی تک محدود رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں