Post Views: 40
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر غور کیا، تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے تمام مقدمات کی تفصیلات دوبارہ طلب کر لیں۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کو حکم دیا کہ 27 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، اور عدالت کو مکمل تفصیل فراہم کی جائے تاکہ وزیر اعلیٰ اپنی قانونی حیثیت کے تحت متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکیں۔







