10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

پاک-امریکا تعلقات: محسن نقوی اور نیٹلی بیکر کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ جون میں مجوزہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکی پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ حکومت پاکستان دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مزید برآں، پاک-امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیویارک میں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
امریکی قائم مقام سفیر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی سراہا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں