جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

ٹرمپ کا اہم دورۂ چین، شی جن پنگ سے ملاقات میں ایران، تجارت اور تائیوان پر بڑی بات چیت متوقع

چین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک سرکاری دورے پر بیجنگ جائیں گے، جہاں ان کی چینی صدر  شی جن پنگ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس اہم ملاقات میں ایران کی صورتحال، تجارتی کشیدگی، تائیوان کے مسئلے سمیت دیگر عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران چین پر ایران سے متعلق دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے، خصوصاً ایرانی تیل کی خرید و فروخت کے معاملے پر بات چیت متوقع ہے، کیونکہ چین اس وقت ایران کے خام تیل کے بڑے خریدار ممالک میں شامل ہے جبکہ امریکہ تہران پر اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کو مزید سخت کرنا چاہتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہم سفارتی اور علامتی حیثیت رکھتا ہے، جس میں امریکا کے لیے نئے تجارتی معاہدوں اور معاشی فوائد کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے۔
یہ دورہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل ان کا دورہ مارچ یا اپریل میں طے تھا، تاہم ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دورے کے دوران صدر ٹرمپ بیجنگ کے تاریخی مقام ٹیمپل آف ہیون کا دورہ بھی کریں گے، جبکہ ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی دی جائے گی۔ یہ 2017 کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا دورۂ چین ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں