10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس کے بعد ثاقب چدھڑ نئی قانونی مشکل میں، خاتون نے مقدمات درج کرا دیے

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف لاہور میں مزید قانونی کارروائی سامنے آگئی ہے، جہاں ایک خاتون کی درخواست پر ان کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں ماہ رخ عارف نامی خاتون کی مدعیت میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات چیک ڈس آنر ہونے کے الزام کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک مقررہ وقت پر کیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزار خاتون کا مؤقف ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور اپنی جائیداد فروخت کرنے کے لیے ثاقب چدھڑ سے رابطہ کیا تھا۔
خاتون کے مطابق انہوں نے ڈیوس روڈ پر واقع اپنی جائیداد ثاقب چدھڑ اور اکبر خان نامی شخص کو فروخت کی تھی۔ جائیداد کا معاہدہ تقریباً 60 کروڑ روپے میں طے پایا، جبکہ ادائیگی کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک دیے گئے۔
مدعیہ کا کہنا ہے کہ جب چیک بینک میں جمع کروائے گئے تو اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث وہ ڈس آنر ہوگئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر بھی ادائیگی سے انکار کیا گیا۔
پولیس نے مقدمات درج کرکے معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں