آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

مظفرگڑھ: 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر خاتون سے گینگ ریپ، ویڈیووائرل

مظفرگڑھ(قوم نیوز)ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے خاتون کے ریپ کی ویڈیو بناکر وائرل کردی، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان کر اسے اسکے گھر میں مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور ریپ کی ویڈیو بھی بنالی۔خاتون کے مطابق واقعہ 9 جولائی کی رات کو پیش آیا مگر بدنامی کے خوف سے خاموش رہے، 22 اگست کو ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے بدنام کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف تھانہ محمودکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کے بیان پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں