10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

محمدی کالونی میں بڑی کارروائی: منشیات کے ڈیلر کی گرفتاری، 60 کلو چرس برآمد

سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن کے دوران محمدی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے معروف منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عثمان غنی 2018ء سے منشیات فروشی میں سرگرم تھا اور کراچی میں منشیات کی بڑی سپلائی کا اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
مزید انکشاف ہوا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا اور کوئٹہ سے منشیات مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی منتقل کرتا تھا اور پھر مختلف ڈیلرز کو سپلائی فراہم کرتا تھا۔ حکام نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے تیز کر دیے ہیں

شیئر کریں

:مزید خبریں