جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کی درخواست منظور، 7 کروڑ روپے واپسی کا حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے کی واپسی سے متعلق ہدایت جاری کر دی ہے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے درخواست پر دلائل سنے گئے۔
عدالتی کارروائی کے دوران نیب کے وکیل نے بیانِ حلفی جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ آئینی عدالت میں دائر درخواست واپس لینے کے مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز کی نمائندگی وکیل جاوید ارشد بھٹی نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری شوگر مل کیس میں 7 کروڑ روپے بطور ضمانت جمع کروائے گئے تھے، اور چونکہ نیب نے اس کیس کو ختم کر دیا ہے، اس لیے جمع شدہ رقم کی واپسی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں