Post Views: 146
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 15 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ پیر کے روز پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 25 روپے بڑھ کر 5 ہزار 152 روپے اور فی 10 گرام چاندی 22 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 417 روپے کی سطح پر آگئی۔







