آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

شہنشاہ اکبر کے راج کوجھٹکا، بوگس رجسٹری انتقال پراینٹی کرپشن میں مقدمہ

بہاولپور(کرائم سیل) سب رجسٹرار آفس، بااثر اور طاقتور پٹواریوں، ان کے منشیوں، عرضی نویسوں اور پراپرٹی ڈیلروں کے گٹھ جوڑ سے جعلی اور بوگس رجسٹریاں کروانے، شیڈول میں ردوبدل اور متعدد ہاؤسنگ سکیموں کو کنڈونیشن ایریا سے باہر نکال کر فی رجسٹری کی رپورٹ کے لاکھوں روپے وصول کر کے حکومت کا کروڑوں روپے کا نقصان اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں روزنامہ قوم کی خبر اس وقت 100 فیصد درست ثابت ہو گئی جب تھانہ اینٹی کرپشن بہاولپور نے سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون کی درخواست پر ضلعی اور انتظامی افسران کے قابل اعتماد اور کماؤ پٹواری شہنشاہ اکبر، پراپرٹی ڈیلر، عرضی نویس اور منشیوں کی ملی بھگت سے خاتون کے فوت ہو جانے کے بعد جعلی اور بوگس ذریعے انتقال درج کروانے پر مقدمہ درج کر دیا۔مدعیہ راشدہ خان زوجہ محمد جہانگیر خان قوم پٹھان سکنہ مکان نمبر D-464 سیٹلائٹ ٹاؤن تحصیل و ضلع بہاولپور کی درخواست پر انکوائری فائل نمبر 698/24 بروئے حکم نمبر ACE-BR-(698)2024/4315 مورخہ 03-07-2025 مجاز اتھارٹی جناب ڈائریکٹر صاحب اینٹی کرپشن ریجن بہاولپور کو موصول ہوئی۔ مجاز اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تحقیقات) بہاولپور کی فائنل رپورٹ مورخہ 25-04-2012 سے اتفاق فرماتے ہوئے ملزمان محمد اکبر پٹواری مال بہاولپور، محمد شکیل ولد محمد سرور (مستفید کنندہ) اور عرضی نویس کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم فرمایا۔ جبکہ ریونیو آفیسر اور عملہ رجسٹری برانچ کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیے جانے کا حکم صادر فرمایا۔جس پر مستغیث کی درخواست مذکورہ بالا کی بنا پر مقدمہ نمبر: 13/25مورخہ: 03-07-2025۔زیردفعات: 420/468/471/467 PPC، دفعہ 5(2)47 PCAہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) بہاولپورمحمد اکبر پٹواری حلقہ چک نمبر BC/9 تحصیل و ضلع بہاولپور کے خلاف درج کر کے سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔روزنامہ قوم کے انویسٹی گیشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ جعل سازی بہاولپور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ایک بہت بڑا میگا سکینڈل ہے جس میں درجنوں ملازمین جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے اور دیگر کئی سنگین جرائم کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نشاندہی کے باوجود ریونیو افسران، تحصیلدار سٹی اور سب رجسٹرار وغیرہ نے کسی قسم کی کارروائی نہ کی الٹا ملوث ٹولے کی سہولت کاری کرتے ہوئے انکو تحفظ فراہم کیا۔ ایک سال تک انکوائری کے باوجود اینٹی کرپشن نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر مکمل طور پر بااثر اور پیسے کے زور پر پٹواری اکبر اور اس پورے گینگ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ مقدمہ کی تفتیش میں حقائق سامنے ائے ہیں جس پر روزنامہ قوم کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اینٹی کرپشن کی انکوائری اور مقدمے پر 11 سوالات اٹھائے ہیں جو آئندہ قسط میں شائع کیے جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اینٹی کرپشن کے اعلیٰ حکام، ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور اس میگا اسکینڈل کی انکوائری کسی ایماندار افسر سے کروائیں تو اس وقت ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں موجود ایک طاقتور، بااثر مگر کرپٹ لابی کو جڑ سے اکھاڑنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ تاہم بعض حلقے اس کارروائی کو ’’دیوانے کا خواب‘‘ قرار دے رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کا تمام تر خرچ کئی دہائیوں سے یہی بااثر اور کرپٹ پٹواری پورا کرتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف افسران کارروائی کرنے سے گریزاں رہتے ہیں۔یاد رہے کہ اکبر پٹواری بھرتی ہونے سے پہلے میڈیکل ریپ کا کام کرتا تھا مگر پٹواری لگتے ہی مختلف حلقوں کا چارج لے کر بڑے پیمانے پر خرد پر کر کے ہاشمی گارڈن میں محل نما بنگلے میں رہائش پذیر ہے اور موضع بانگا میں تعیناتی کے دوران اپنے برادر نسبتی کے نام پر 3 مرلے کمرشل اراضی پر بھی ایک فرضی نوٹ کے ذریعے قبضہ کر چکا ہے اس کے علاوہ اپنی کاریگری سے نو بی سی میں تعیناتی کے دوران کئی ٹاونوں کو کنڈونیشن ایریا سے باہر نکال کر فی رجسٹری رپورٹ کے لاکھوں روپے وصول کر کے حکومت پنجاب کا کروڑوں روپے کا نقصان کر چکا ہے جس کا آڈٹ کرنا بھی بہت زیادہ ضروری اور فائدہ مند ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں