Post Views: 117
وزیر اعظم نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی عہدہ دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
بلال اظہر کیانی اس سے قبل وزیر مملکت برائے ریلوے اور وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اب انہیں اضافی طور پر وزارتِ خزانہ کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔







