آج کی تاریخ

ایف بی آر کا ٹیکس چوری روکنے کے لیے خرید و فروخت کا ریکارڈ اور کوائف فراہم کرنا لازمی قرار

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوری کی روک تھام اور غلط ٹیکس ریفنڈز کو روکے جانے کے لیے نیا اقدام اٹھایا ہے جس میں خرید و فروخت کا ریکارڈ اور سپلائرز کے کوائف کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت ایف بی آر نے نیا سیلز ٹیکس ریٹرن فارم سات متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو تمام مقامی خرید و فروخت کی انوائسز کے ساتھ ساتھ مقامی سیلز انوائسز پر حاصل کردہ پیمنٹس کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ایف بی آر نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اس نئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے تحت ود ہولڈنگ ایجنٹس کو خرید و فروخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں سپلائرز کے نام، پتے، این ٹی این نمبر، سی این آئی سی نمبر، خریدی و فروخت کی جانے والی اشیا کی نوعیت، ایچ ایس کوڈز، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، تمام مقامی انوائسز پر وصول کردہ پیمنٹس کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی۔ یہ اقدام ٹیکس گزاروں کے لیے طریقہ کار کو واضح اور مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ترامیم فوراً نافذ العمل ہوں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں