Post Views: 59
فغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو بھجوا دیا، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات اور سراج الدین حقانی کی وزارت کے معاملات سے طویل غیرحاضری استعفے کی اہم وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خواتین کے حقوق کے معاملے پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔
تاہم طالبان حکومت کی جانب سے سراج الدین حقانی کے استعفے کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب، گزشتہ روز سراج الدین حقانی نے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کی اور شہریوں سے ملاقات بھی کی