Post Views: 23
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں وہ صوبوں کے دائرہ کار میں آنے والے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مجبوری کے تحت آئندہ بجٹ میں 168 ایسے ترقیاتی منصوبے نکالنے جا رہی ہے جو آئینی طور پر صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی لاگت تقریباً 1100 ارب روپے ہے جن میں سے 300 ارب روپے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں۔
آئی ایم ایف کی ہدایت کے مطابق اب وفاقی حکومت ان منصوبوں پر مزید رقم نہیں لگائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے مزید 800 ارب روپے درکار تھے جنہیں اب صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ سے مکمل کریں گے۔