سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور

تازہ ترین

پاکستانی بیٹر صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

پاکستان کے جارح مزاج نوجوان بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 10 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق، ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور دیگر میڈیکل رپورٹس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، صائم ایوب کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، تاہم ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ اس دوران وہ انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں