ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 386 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 384 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ ان ایمرجنسیز میں 357 ملتان شہر، 16 شجاع آباد جبکہ 13 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 82 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 71 ملتان، 5 شجاع آباد اور 6 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 236 رہی جن میں 226 ملتان، 8 شجاع آباد اور 2 جلال پور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔ اسی طرح 10 فال انسیڈنٹس، 2 فائر ایمرجنسیز، 10 کرائم انسیڈنٹس، 1 عمارت گرنے کا واقعہ اور 4 اموات کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 170 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 188 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ضلع بھر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 384 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔







