شیخ فاضل پولیس کا ایکشن، شبلی گینگ کے چار ارکان گرفتار، 5 وارداتیں ٹریس

گگو منڈی (نمائندہ قوم) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور منظم چور گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلہ میں تھانہ شیخ فاضل پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شبلی گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر کے 5 وارداتیں ٹریس کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل راؤ یاسر نواز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شبلی گینگ کے چار ملزمان وسیم عرف شیلی اور غلام مرتضیٰ سکنائے 100 ای بی، سلطان سکنہ عارف والا اور علی رضا سکنہ 437 ای بی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، گائے، مکئی اور نقدی سمیت مجموعی طور پر 4 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں