وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 10 روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کی جائے ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کے لئے درکار فنڈز فوری ریلیز کیے جائیں ۔چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں ۔چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے پوسٹ گریجوایٹ کی ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں کو ادویات ہر صورت گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔فری میڈیسن گھر گھر پہنچانے کیلئے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔ ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز 100فیصد حاضری یقینی بنا ئیں ۔ ہیلتھ کلینک میں الٹراساؤنڈ ، ای سی جی ، سولرائزیشن ، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہونگے ڈاکٹرز کومریم نواز ہیلتھ کلینک میں ایکسرے سمیت دیگر اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے پر ادائیگی کی جائے گی ،چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے مزید 7پرائیویٹ ہسپتال پینل میں شامل کیے جائیں گے ۔بچوں کی ہارٹ سرجری کیلئے کسی بھی صورت میں کوالٹی آف سرجری پر سمجھوتا نہ کیا جائے۔

ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بنیادی ہیلتھ اصلاحات پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔ ہیلتھ سسٹم میں بار بار درپیش مسائل کا تدارک بے حد ضروری امر ہے۔ ہرہسپتال کے لئے درکار ضروری ریفارمز بھی کی جانی چاہئیں۔ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرمناک ہے ۔ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا سسٹم ہونا چاہیے۔ سرکاری ہسپتال سے مریض کا بغیر علاج اور ادویات واپس جانا ناکامی کے مترادف ہے۔

نشتر ہسپتال میں بری حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی، راہ داریوں میں بھی مریض بھرے تھے۔ مریم نوازشریف وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس فری میڈیسن کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور کوریئر ہاؤس پراجیکٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے متعلق بھی بتایا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں