ٹائوٹ صحافی عمران خان کے پاس ہر وقت سامان تعیش ،فلمیں ،تصاویر دبئی کے بنک میں محفوظ

ٹائوٹ صحافی عمران خان کے پاس ہر وقت سامان تعیش ،فلمیں ،تصاویر دبئی کے بنک میں محفوظ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کے بدنام ٹاؤٹ صحافی عمران خان کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں کہ گزشتہ کئی سال سے شہباز قمر فریدی سمیت ملتان کے درجنوں افسروں، تاجروں اور دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا سہولت کار ہے اور اس کے پاس ہر وقت سامان تعیش بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے اور جو بھی سرکاری افسر، تاجر یا سوسائٹی مین اچھی شہرت رکھنے والا اس کے حلقہ تعیش کا ایک مرتبہ بھی نہ چاہتے ہوئے اسیر بن جاتا ہے اور پھر اس کی اسیری تا زندگی اسلئے قائم رہتی ہے کہ اس کی فلمیں اور تصاویر عمران خان کے موبائل میں محفوظ ہو جاتی ہیں اور یہ جب بھی ملک سے باہر جاتا ہے تو دبئی میں ایک بینک میں یو ایس بی میں موجود وہ مواد محفوظ کر آتاہے۔ ذلیخا صدیق جس کے ساتھ پاکستان کے معروف نعت خواں نے جبری زیادتی کی نے پولیس کی طرف سے گرفتار ہونے اور آبرو ریزی کے اس مرکزی ملزم کیلئے سہولت کار بننے والے ڈی ایس پی گلگشت رانا ظہیر الدین بابر کے ایما پر جو ڈیل ہوئی اور تشدد کر کےذلیخا کو مقدمہ واپس لینے، بیان سے منحرف ہونے اور خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔عزت کے معاوضے کے طور پر پولیس کی سرپرستی میں عمران خان نے چند کاروباری حضرات کے ہمراہ جب ڈیل کروائی اور 27 لاکھ50 ہزار روپے عزت کی قیمت کے طور پر پولیس کی چھتر چھایا میں ذلیخا صدیق کو دیا گیا تو یہ رقم دانستہ طور پر عمران خان نے کاغذ کے موٹے لفافے سے نکال کر نیلے رنگ کے شاپنگ بیگ میں منتقل کی اور جونہی وہ رقم ذلیخا صدیق کی گود میں رکھی گئی تو اس کے پاؤں پڑنے کی تصویر تو نہ بنی البتہ پیسوں کی تصویر بن گئی۔ یہ تصویر بھی عمران خان نے بنائی اور اس تصویر کو وائرل بھی عمران خان نے محض اسلئے کیا کہ عزت کی اس سودے سے اپنی روزی نکلوا سکے۔ اس نے یہ تصویر علی ارسلان نامی ایک شخص کو بھیجی جو کہ ذلیخا صدیق کے وکیل راناارسلان کا دوست ہے اوررانا ارسلان کے کہنے پر وہاں گیا تھا۔ حیران کن امریہ ہے کہ ملتان کا یہ بدنام زمانہ صحافی فیس بک اور اپنے گروپوں میں بعض اہم اور خفیہ اداروں کے جنوبی پنجاب کے سرکردہ افسران کے ساتھ تصاویر بنا کر مختلف لوگوں کو بھیجتا رہتا ہے۔ ڈی ایس پی گلگشت رانا ظہیر الدین بابر نے سارا معاملہ اپنی ذاتی دلچسپی اور بھرپور مداخلت کے ساتھ حل کروا لیا تھا مگر عمران خان کی جانب سے وائرل کی جانے والی تصویر نےسارا معاملہ خراب کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں