Post Views: 145
ملتان(خبر نگار)غیر قانونی فارن منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی،ایف آئی اے ملتان زون نے غیر قانونی فارن منی
ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد میں محمد صائم اور عبداللہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز ڈیٹا اور فارن ایکسچینج کے کاغذات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف فارن کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے ڈی جی خان سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔







