Post Views: 177
ملتان ( خبر نگار) بھائی کے ہاتھوں بھائی کاقتل،گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بستی معصوم شاہ بھینی میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، نیاز احمد انصاری کی اپنے بڑے بھائی ریاض سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے چھری کا وار کرکے شدید زخمی کردیا، چھری کے وار سے نیاز احمد کے پیٹ سے انتڑیاں باہر آگئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول کی اہلیہ ثنا بی بی کی مدعیت میں تھانہ مخدوم رشید میں ملزم ریاض کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردئیے ہیں۔







