صمد عاربی کیخلاف جوا مقدمات، 7 اداروں کو خریدنے کا منصوبہ، ایف بی آر نے کھاتے کھول لئے

ملتان (عوامی رپورٹر) جلال پور پیر والا میں انٹرنیٹ پر بیٹ پرو جوئے کی آڑ میں سینکڑوں گھروں کو برباد کرنے والے گینگ کے مرکزی کردار عبدالصمد عاربی کے خلاف اس سے قبل بھی جوا کرانے کے مقدمات درج ہیں مگر پولیس ہر مرتبہ اس کی مکمل طور پر سہولت کاری کرتی آئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف دیہات اور شہروں میں 150 کے قریب سب ایجنٹوں کے ذریعے جوئے کا ایک بڑا نیٹ ورک چلانے والے اس گینگ کے بارے میں مزید معلومات ملی ہیں کہ ابتدائی طور پر وہ زیر زمین جا کر متعلقہ اداروں سے بعض سیاسی لوگوں، درجے نچلے درجے کے اہلکاروں کے ذریعے رابطہ کر چکے ہیں اور صمد عاربی مسلسل اپنے ایجنٹوں اور سب ایجنٹوں کو تسلیاں دے رہا ہے کہ کوئی فرق نہیں پڑتا، چند دن میں سارا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا ۔بس اتنا فرق پڑے گا کہ پہلے ہم مقامی پولیس اور ایک سرکاری ادارے کو منتھلی دیتے تھے اب ہمیں روزنامہ قوم میں خبریں چھپنے اور قوم ڈیجیٹل کے بے نقاب کیے جانے کے بعد 7 مختلف اداروں کو معاوضہ دے کر خوش رکھنا پڑے گا جس سے ہماری آمدن میں زیادہ سے زیادہ دس پندرہ فیصد کی کمی ہو جائے گی ۔ہم سب مل کر اسے پورا کر لیں گے اور اپنے پرانے ٹارگٹ پر پہنچ جائیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آٹھ سال میں کروڑوں روپے کی جائیداد بنانے والے ان جواریوں کے خلاف ایف بی آر کی ٹیم بھی ایکٹو ہو چکی ہے اور مختلف بینکوں سے ان کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بعض ذرائع نے روزنامہ قوم سے بھی رابطہ کرکے ثبوت طلب کیے ہیں۔ جلال پور پیر والا کے جواریوں کے ان سب سے بڑے نیٹ ورک کے کرتوت روزنامہ قوم میں شائع ہونے کے بعد جلال پور اور ملحقہ علاقوں کے درجنوں افراد روزنامہ قوم اور قوم ڈیجیٹل کے ساتھ رابطہ کرکے ثبوت فراہم کر رہے ہیں جنہیں مسلسل محفوظ کیا جا رہا ہے۔جلال پورمیں آن لائن جوانیٹ ورک کی ویڈیوزقوم ڈیجیٹل پرنشرہونےپرمختلف سوشل میڈیاصارفین نےاپنےکمنٹس میں ’’قوم‘‘کوبےباک صحافت پرخراج تحسین پیش کیاہےاورجوانیٹ ورک کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ایک صارف نے لکھاکہ’’میرے گھر کاایک اہم فردویڈیومیں موجودآن لائن جواریوں کے گینگ میں پھنس کربہت بڑی رقم جوئے میں ہارچکاہے،میں اس چیزکاحلف دینے کیلئے تیارہوںاگرحکومت پنجاب میری عزت،جان ومال کی حفاظت کی ضمانت دے‘‘ایک اورصارف نے لکھاکہ ’’رضوان ان سب کاباپ ہے‘‘۔ایک صارف نے کمنٹس کیاکہ ’’پتہ سب کوہےمگرکچھ نہیں ہونےوالا‘‘۔ایک صارف نے لکھاکہ ’’اس میں کوئی شک نہیں‘‘۔کئی صارفین نے اپنے کمنٹس میں توبہ،استغفاراورلاحول ولاقوۃ پڑھی۔ایک صارف نے لکھا’’قوم زندہ باد‘‘۔ایک صارف نےلکھاکہ’’ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں‘‘۔

شیئر کریں

:مزید خبریں