چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مکہ دفاعی تعاون معاہدے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں جانب سے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی اور پاکستانی قیادت نے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، رکن مجلسِ وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملاقات میں مشترکہ دفاع سے متعلق معاہدہ مکہ کے تحت شریک ممالک کے چیفس آف اسٹاف اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک معاہدے کے دائرہ کار میں تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
التقيت معالي قائد قوات الدفاع قائد الجيش الباكستاني المشير عاصم منير.
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 25, 2026
أشدنا بمخرجات اجتماع رؤساء الأركان لدول اتفاقية مكة للدفاع المشترك، وبحثنا الاعتداءات الآثمة التي استهدفت مكة المكرمة، والمنشآت المدنية والاقتصادية في المملكة، وأكدنا مواصلة العمل المشترك لمواجهة هذه الاعتداءات… pic.twitter.com/0Fgb1QsIOT







