Post Views: 29
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کرتے ہوئے انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے، جبکہ انہیں مذاکرات کے لیے بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب بھی ارسال کیا تھا۔







