احتجاج کی جگہ تبدیل،عمران خان راضی تھے مگر بشریٰ بی بی نہیں مانی: خواجہ آصف

جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال جیسا جواب دیں گے، خواجہ آصف کی بھارت کو تنبیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اختیار کی تھی، پاکستان کا موجودہ طرزِ عمل اس پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی افغان پالیسی نے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کیں اور اب ان کے بقول ملک کو ان مسائل کا سامنا کرتے ہوئے ایک ایک رکاوٹ دور کرنا پڑ رہی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش مختلف مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں