حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب-حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب-ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: صدر مسعود پزشکیان-ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: صدر مسعود پزشکیان-رجسٹری رپورٹس میں ہیر پھیر، پٹواری کا مبینہ کھیل بے نقاب، سرکاری خزانے کو نقصان-رجسٹری رپورٹس میں ہیر پھیر، پٹواری کا مبینہ کھیل بے نقاب، سرکاری خزانے کو نقصان-نشتر ہسپتال، کروڑوں مالیت کی انجیو گرافی مشین طویل عرصے سے بند، مریض خوار-نشتر ہسپتال، کروڑوں مالیت کی انجیو گرافی مشین طویل عرصے سے بند، مریض خوار-سڑکیں تباہ، حادثات برقرار، حکومت نے گاڑی مالکان کو نشانے پر رکھ لیا، فٹنس شکنجہ تیار-سڑکیں تباہ، حادثات برقرار، حکومت نے گاڑی مالکان کو نشانے پر رکھ لیا، فٹنس شکنجہ تیار

تازہ ترین

رجسٹری رپورٹس میں ہیر پھیر، پٹواری کا مبینہ کھیل بے نقاب، سرکاری خزانے کو نقصان

اور پھر چھین لیتے ہیں چہرے کی خوشیاں وہ لوگ بہاولپور(کرائم رپورٹر) موضع بانگا اور ماڈل ٹاؤن کے پٹواری کی جانب سے مبینہ طور پر رجسٹری رپورٹس میں ہیرپھیر کرکے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے معاملے کے ساتھ سائلین کو مبینہ طور پر خوار کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایسے سائلین جو مبینہ طور پر غیر قانونی رقم دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں اپنی جائز دستاویزات اور رپورٹس کے حصول کیلئے بھی بار بار دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور مبینہ طور پر مختلف حیلوں بہانوں سے معاملات لٹکائے جاتے ہیں۔اینٹی کرپشن کے ممکنہ ریڈار سے بچنے کیلئے رپورٹس مبینہ طور پر خفیہ مقام سے تیار اور جاری کی جاتی رہیں، جبکہ مختلف رجسٹریوں میں پٹواری کی جانب سے جاری ہونے والی فرد ملکیت کی نقل پر شیڈول میں مبینہ ردوبدل اور کورڈ ایریا کو کم یا بعض جگہ خالی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ کنڈونیشین فیس بھی بچانے کا انکشاف ہوا ہے سرکاری واجبات کم کرنے کی مبینہ کوششیں کی گئیں۔دستیاب دستاویزات کے مطابق موضع بانگا میں پٹواری آصف خان کی جانب سے تیار کردہ مختلف ابتدائی رپورٹس میں مبینہ ہیرپھیر کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مورخہ 25 اگست 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007713، مورخہ 2 ستمبر 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007920، مورخہ 28 اگست 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007770، مورخہ 25 اگست 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007718، مورخہ 28 اگست 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007858 جبکہ مورخہ 27 اگست 2026 کی رجسٹری نمبر 00120260007689 میں بھی مبینہ طور پر رپورٹنگ کے دوران ردوبدل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض رپورٹس میں جائیداد کے اصل شیڈول اور کورڈ ایریا کے حوالے سے مبینہ طور پر ایسے اندراجات کیے گئے جن کے نتیجے میں قابلِ ادائیگی سرکاری محصولات میں نمایاں فرق پیدا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب متاثرہ شہریوں کی جانب سے یہ بھی شکایات سامنے آئی ہیں کہ مبینہ طور پر غیر قانونی رقم ادا نہ کرنے والوں کے کام بلاوجہ مؤخر کیے جاتے ہیں، انہیں بار بار بلایا جاتا ہے اور معمول کے سرکاری معاملات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔منشی اختر مبینہ طور پر پٹواری آصف خان کا کارِ خاص ہے اور مختلف رجسٹری رپورٹس کی تیاری اور معاملات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ روزنامہ قوم کو موصول ہونے والی رپورٹس اور دیگر دستاویزات کی بنیاد پر معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے، جبکہ مزید رجسٹری رپورٹس بھی مرحلہ وار منظرعام پر لائی جائیں گی۔پٹواری آصف خان اور منشی اختر کا موقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں