محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ مل سکی، پی سی بی نے دو بار درخواست مسترد کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق کرکٹر نے پی سی بی سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم انہوں نے دو مرتبہ درخواست دی اور دونوں بار بورڈ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اپنے حوالے سے سامنے آنے والے مکمل تنازع کو عوام کے سامنے لانا چاہتے تھے۔ وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے گئے موبائل فون سے متعلق تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے تھے جبکہ اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی وضاحت بھی کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق بھی تفصیلات سامنے لانے کے خواہشمند تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 کے تحت اپنا مؤقف بیان کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کے تحت کھلاڑی پی سی بی کی اجازت کے بغیر عوامی بیان نہیں دے سکتا، جبکہ شق 16 میں پی سی بی اور کھلاڑی کے درمیان باہمی تعاون کی بات کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں