Post Views: 38
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی، جو 2 ہزار 315 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر کا ہوگیا ہے۔







