بجلی چور پکڑنے نکلے میپکو اہلکار مبینہ طور پر خود پانچ لاکھ کی دیہاڑی لے گئے

ملتان ( قوم ریسرچ سیل )بجلی چور پکڑنے نکلے، خودہی مال پکڑبیٹھے۔بجلی چوری کے خلاف مہم، جیب بھرو مہم میں تبدیل!میپکوبوسن روڈ سب ڈویژن میں ایم آئی اورمیٹرریڈرکی تھری فیزکنکشن بجلی چوری میں 5 لاکھ کی مبینہ دہاڑی، 2 لاکھ روپےکا بل،بجلی چوری پکڑنے والے میپکو اہلکاروں پر صارف کو خوفزدہ کرکے رقم بٹورنے کا الزام، 3 لاکھ روپے کی رقم کہاں گئ،افسروں کی لاعلمی؟،چیف ایگزیکٹومیپکوانجینئرجام گل محمد زاہدکے سسٹم کی شفافیت کے ہوائی دعوے،عملی بدترین صورتحال،صارفین بجلی کمنپیوں کی جلد نجکاری کامطالبہ کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے نام پر میپکو کے 2 اہلکاروں کی مبینہ ’’دیہاڑی‘‘ کا انکشاف ہواہے۔ڈی ایچ اے میں زیرتعمیر عمارت ریفرنس نمبر 19151748200103 کے صارف محمد ایوب سے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے وصول کرلئے گئے، مگر سرکاری خزانے میں مبینہ طور پر صرف 2 لاکھ روپے کا بل جمع کرایا گیا، باقی 3 لاکھ روپے کے بارے میں سنگین سوالات اٹھ گئے۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے میں زیرِ تعمیر عمارت کے مذکورہ کنکشن پر میٹر ریڈر عبدالشکور نے مبینہ ڈائریکٹ سپلائی پکڑی اور میٹر انسپکٹر بوسن روڈ سب ڈویژن رانا سہیل کو موقع پر بلایا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعدازاں صارف کو دفتر اور پھر ایک نجی ریستوران میں لے جاکر ایف آئی آر، گرفتاری، بھاری جرمانے اور کاروباری بدنامی کا خوف دلا کر مبینہ طور پر ’’ڈیل‘‘ پر مجبور کیا گیا۔ مبینہ طور پر10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا، طویل بارگیننگ کے بعد 5 لاکھ روپے پر معاملہ طے ہوا اور رقم مبینہ طور پر میٹر انسپکٹر رانا سہیل اور میٹر ریڈر عبدالشکور کے حوالے کی گئی جس کے بعد صارف کوزبان بندرکھنے کی “تلقین” کی گئی۔ تاہم بعد میں مبینہ طور پر صرف 2 لاکھ روپے کا بل جمع کرایا گیا، جبکہ باقی 3 لاکھ روپے کی رقم کا کوئی سرکاری حساب سامنے نہیں آسکا۔بجلی چوری پکڑنے کی آڑ میں مبینہ ’’دہاڑی‘‘ یا سرکاری کارروائی؟یہی وہ سوال ہے جس کا جواب میپکو کی شفاف تحقیقات سے سامنے آسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا سہیل بنیادی طور پر لائن سپرنٹنڈنٹ ہیں لیکن مبینہ طور پر میٹر انسپکٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں کیونکہ بجلی کیسزہی ان کی” کمائی” کابڑاذریعہ ہیں اوراس میں وہ” ایکسپرٹ” ہیں، بجلی چوری پربڑی ڈیل کو” چھکا”کہتے ہیں۔لہٰذا ان کی تعیناتی اور اختیارات بھی تحقیقات کا تقاضا کرتے ہیں۔ایس ڈی اوبوسن روڈعمرفاروق نے” روزنامہ قوم ریسرچ سیل”کے رابطہ کرنے پر موقف میں کہا کہ ایم آئی رانا سہیل اور میٹرریڈرعبدالشکور کی بجلی چورصارف کیساتھ ‘”ڈیل ” ان کے علم میں نہیں البتہ اس بجلی چوری کیس میں 2 لاکھ روپے کابل جمع ہواہے اوربجلی چور کیخلاف ایف آئی آر بھی درج ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں