ملتان لودھراں روڈ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ملتان ( خصوصی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نیشنل ہائی وے اور مواصلات کے افسران نے کمشنر عامر کریم خاں کو منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 62 کلومیٹر طویل ملتان لودھراں روڈ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ایس او پیز کے عین مطابق معیاری تعمیراتی کام یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے موقع پر استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور گراؤنڈ لیول کے مطابق معیاری بیس تیار کرنے جبکہ روڈ لیول کو موجودہ سطح کے مطابق برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ملتان لودھراں روڈ کے سینٹرل میڈین کی ابھی سے نشاندہی کرکے تعمیر کے ساتھ پلانٹیشن کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے 62 کلومیٹر روڈ پر پلانٹیشن کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کرنے اور تعمیراتی کام کے ساتھ شجرکاری کا عمل بھی جاری رکھنے کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ بستی ملوک، لاڑ سمیت بلٹ اپ ایریاز میں سروس روڈز کی تعمیر جاری ہے، جبکہ روڈ کے اطراف پانی کے مناسب نکاس کے لیے ڈرینز کی تعمیر بھی یقینی بنائی جائے۔ڈی سی لودھراں محمد اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں