ملتان کے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کراچی میں تاجروں سے “بھتہ وصولی’ نیٹ ورک

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی نے کراچی میں تعینات اپنے ایک قریبی رشتہ دار جو کہ کراچی میں ایک تحقیقاتی ادارے میں اہم عہدے پر تعینات ہیں، کے ہمراہ کراچی کے بزنس مینوں کو مبینہ طور پر فرضی درخواستوں کے ذریعے ہراساں کرنے کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رکھا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اسمبلی میں خاصہ شور مچانے والے ملتان کے رکن اسمبلی کراچی میں تعینات اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ مبینہ طور پر فرضی درخواست گزاروں کے ذریعے کراچی میں بزنس مینوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹورنے میں مصروف ہیں۔ یہ دونوں مبینہ طور پر کاروباری پارٹیوں کو اپروچ کرتے ہیں کہ آپ نے فلاں پارٹی کی پیمنٹ کرنی ہے اور ان کو ڈرا دھمکا اور ہر طرح کا دباؤ ڈال کر ادائیگیاں کروا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ اختیار کسی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کا سرے سے ہے ہی نہیں کیونکہ یہ لوگ تو قانون سازی کیلئے اسمبلی میں جاتے ہیں مگر اپنے متعلقہ فرائض سے ہٹ کر مبینہ طور پر بزنس مینوں کو ہراساں کرکے اپنا اچھا خاصا حصہ وصول کرتے ہیں۔ایک صنعت کار نے چیئرمین نیب اور تحریک انصاف کی قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ صنعت کار خوف سے باہر نکل سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں