فیصلے کی گھڑی آگئی، ملتان چیمبر الیکشن کا معرکہ آج، فرینڈز اور فاؤنڈرز گروپ میں سخت مقابلہ

ملتان (جنرل رپورٹر) فیصلے کی گھڑی آگئی،ملتان چیمبرالیکشن کامعرکہ آج ہوگا، فرینڈز اور فائونڈرز گروپ میں سخت مقابلےکی توقع ہے۔ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 67سال بعد آج 16 ستمبر 2026ء بروز بدھ کو منعقد ہوں گےجس کے باعث شہرِ اولیا کے کاروباری حلقوں میں خاصی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ یہ انتخابات نہ صرف چیمبر کی دو سالہ قیادت کا تعین کریں گے بلکہ شہر کی کاروباری سیاست میں ایک نئی سمت کا آغاز بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔الیکشن ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013ء، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ء کے قاعدہ 14 اور چیمبر کے آئین کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔فرینڈز گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میںشیخ فضل الٰہی، خواجہ ریاض حسین صدیقی، حسین احمد فضل، ڈاکٹر محمد شفیق خان پتافی، محبوب الٰہی، محمد اسلم، شیخ عمران ارشد، محی الدین اورنگزیب عالمگیر، محمد اسلم بھٹہ، ندیم احمد شیخ، محمد بلال احمد شیخ،خواجہ محمد عمر کانام شامل ہے۔فرینڈز گروپ کےایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میںاطہر ممتاز، چوہدری طارق کریم ،نواب عاطف اشفاق، حماد احمد میاں، حافظ عمیر سعید، مرزا شاہد حسین، عبدالوہاب، خواجہ احمد نبیل، حسن اقبال، حافظ طارق بشیر چوہدری شیخ محمد طاہر، محمد شہزاد کریم شامل ہیں۔فاؤنڈرز گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میںملک شکیل ارائیں،فرید مغیث شیخ، میاں راشد اقبال، تنویر احمد شیخ، شیخ ظفر اقبال، خواجہ عبدالقادر شعیب، خواجہ سہیل طفیل، خواجہ محمد یوسف، عبدالجبار حیدر، علی رحمان نقی، خواجہ محمد حسین، عامر خورشید چانڈی شامل ہیں۔فاؤنڈر گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میںخواجہ عاصم سعید، عدنان چغتائی، غالب حیدر قریشی، خواجہ ندیم شہزاد، سید وقار شاہ، سلیم اختر صدیقی، خواجہ بدر، سید افتخار علی شاہ، محمد سلمان، نوید اقبال چغتائی ،ریحان ارشد شیخ، شیخ سہیل شامل ہیں۔دوسری جانب تمام امیدواروں کے لیے سخت ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہےجس میں سیاسی یا مذہبی وابستگی کے استعمال، ذاتی حملوں اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو نااہل کیا جا سکتا ہے ۔پولنگ چیمبر کے مرکزی دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ہر ممبر کو صرف ایک ووٹ کا حق حاصل ہوگا جبکہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور پراکسی ووٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ووٹرز کو پولنگ ایریا میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔انتظامیہ نے انتخابات کو شفاف، غیر جانبدار اور پرامن بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پولنگ مقام پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ ووٹرز اور امیدوار پولنگ ایریا میں موبائل فون، کیمرہ یا کوئی بھی ایسی چیز نہیں لا سکیں گے جس سے ووٹ کی رازداری متاثر ہو۔چیمبر الیکشن میں بنیادی مقابلہ فرینڈز گروپ اور فاؤنڈرز گروپ کے درمیان ہے، فرینڈز گروپ کے رہنما فیصل مختار کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کا دن گروپ کی کامیابی کا دن ہوگا اور گروپ کا منشور چیمبر میں انقلابی تبدیلیاں لانا، نئے ممبران کے لیے دروازے کھولنا اور تاجر و صنعتکار برادری کے مفادات کا تحفظ ہے۔ سمال ٹریڈرز چیمبر نے بھی فرینڈز گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب فاؤنڈرز گروپ کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر گروپ کی کامیابی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گروپ کی مہم کا مرکز ملتان چیمبر کی عمارت کی تعمیر، ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا قیام اور ایئرپورٹ کارگو کی سہولیات جیسے اہم کارنامے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام 17 اپیلیں مسترد ہونے سے انتخابی عمل کی قانونی حیثیت ثابت ہو چکی ہے۔آج ہونے والا یہ الیکشن ملتان کی کاروباری برادری کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ نہ صرف چیمبر کی دو سالہ قیادت کا تعین کرے گا بلکہ شہر کی کاروباری سیاست میں ایک نئی سمت کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں