کاروباری سرگرمیوں کافروغ، تاجروں کے مسائل کاحل ترجیح: حماد احمد میاں

ملتان (جنرل رپورٹر)ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز گروپ کے ایسوسی ا یٹ ممبر کی نشست کے امیدوار حماد احمد میاں نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل، کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور صنعت و تجارت کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ فرینڈز گروپ ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے عملی جدوجہد کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی تاجروں کی آواز بھرپور انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائی جائے گی۔موجودہ معاشی حالات میں کاروباری طبقے کو متعدد مشکلات کا سامنا ہےجن کے حل کے لیے چیمبر آف کامرس کو مؤثر اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں، بجلی و گیس کے نرخوں، کاروباری لاگت اور دیگر مسائل کے حوالے سے تاجر برادری کو ریلیف دلانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ کامیابی کی صورت میں وہ ایسوسی ایٹ ممبران سمیت تمام تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے دستیاب رہیں گے۔ فرینڈز گروپ کا منشور کاروباری روابط، سالانہ بزنس ایجنڈا، سرکاری اداروں میں مؤثر نمائندگی، تربیت، آگاہی، نالج سینٹر، کاروبار میں آسانی، ممبر سہولت مرکز، مضبوط سب کمیٹیاں اور چیمبر کو حقیقی معنوں میں کاروباری برادری کی مؤثر آواز بنانا ہے۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں فرینڈز گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ صنعت و تجارت کے فروغ اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں